پاکستان اور عمان کے درمیان دوطرفہ تعاون کے فروغ کے لیے 6 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ

پاکستان اور عمان نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے 6 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں وزیراعظم شہباز شریف نے آٹھویں پاک عمان مشترکہ وزارتی کمیشن کے اجلاس کے موقع پر منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔
وفاقی وزیرخزانہ کی آئی ایم ایف سربراہ سے ملاقات، معاشی اصلاحات جاری رکھنے پر زور
معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں میں سفارتی، خصوصی، سرکاری اور سروس پاسپورٹ رکھنے والے افراد کے لیے باہمی ویزا استثنیٰ کا معاہدہ بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ ریکارڈز اور آرکائیوز کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے لیے بھی مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ کیا گیا۔
پاکستان اور عمان نے اطلاعات و نشریات، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا۔
دونوں ممالک کے درمیان خبروں کے تبادلے اور میڈیا کے شعبے میں اشتراک بڑھانے کے لیے بھی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔
دفتر خارجہ کے مطابق ان 6 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ پاکستان اور عمان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کے نئے مواقع پیدا کرنے کی جانب اہم پیش رفت ہے۔



