سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ نیشنل چیمپئنز کپ کا ایکشن براہِ راست جاری ہے، جس میں شائقین کے کئی پسندیدہ اسٹارز میدان میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ شاداب خان، صاحبزادہ فرحان، فخر زمان سمیت متعدد نامور کھلاڑی نیشنل چیمپئنز کپ میں ایکشن میں ہیں۔
پاکستان نے آئی ٹی ایف ورلڈ چیمپئن شپ میں 4 تمغے جیت لیے
چیئرمین پی سی بی نے شائقین کو اپنے دوستوں اور اہلِ خانہ کے ہمراہ اسٹیڈیم آکر میچز سے لطف اندوز ہونے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں شائقین کا داخلہ سہ پہر 3 بجے سے مفت ہوگا۔
محسن نقوی نے مزید کہا کہ آج رات 10 بجے جشنِ آزادی کے موقع پر شائقین کے لیے ایک خاص سرپرائز بھی ہوگا۔