پرتگال کے شہر لزبن میں جاری چیمپئن شپ میں قومی کھلاڑیوں کی کامیابیوں میں سب سے نمایاں اعزاز ٹینس اسٹار اعصام الحق قریشی نے حاصل کیا، جو مکسڈ ڈبلز میں مسلسل دوسری مرتبہ عالمی چیمپئن بن گئے۔
اعصام الحق نے آسٹریا کی نینا ہرمن کے ساتھ مل کر ٹاپ سیڈ پرتگالی جوڑی کو سخت مقابلے کے بعد فائنل میں شکست دی اور اپنے اعزاز کا کامیابی سے دفاع کیا۔
پاکستان کی اہمیت میں اضافہ، بھارت کا تنہا کرنے کا منصوبہ ناکام ہوگیا: ڈینیئل مارکی
یہ کامیابی تجربہ کار پاکستانی ٹینس کھلاڑی کے شاندار بین الاقوامی کیریئر میں ایک اور اہم سنگ میل قرار دی جارہی ہے۔
پاکستان کے لیے دوسرا بڑا اعزاز مینز 45 پلس ڈبلز میں اعصام الحق اور عقیل خان نے حاصل کیا، جہاں دونوں کھلاڑیوں نے سلور میڈل اپنے نام کیا۔
قومی ٹیم نے مینز 45 پلس ورلڈ ٹیم چیمپئن شپ میں بھی چاندی کا تمغہ حاصل کرکے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔
علاوہ ازیں عقیل خان نے 40 پلس مکسڈ ڈبلز میں کانسی کا تمغہ جیت کر پاکستان کے میڈلز کی تعداد چار تک پہنچا دی۔