پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی کی ہدایت اور پروفیشنل ڈویلپمنٹ کمیٹی و نیشنل سلیکشن کمیٹی کی سفارشات پر ایف آئی ایچ مینز ہاکی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے قومی سینئر ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ طلب کر لیا گیا ہے۔
ترجمان پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مطابق ایف آئی ایچ مینز ہاکی ورلڈ کپ رواں سال 15 اگست سے 30 اگست تک بیلجیم اور نیدرلینڈز میں کھیلا جائے گا۔
عمران خان اور جمائمہ کا تاریخی برطانوی گھر برائے فروخت
تربیتی کیمپ 11 جولائی سے 26 جولائی 2026 تک نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم، اسلام آباد میں جاری رہے گا۔ تمام کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 11 جولائی کو شام 5 بجے تک پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں کیمپ کوآرڈینیٹر اور کوچ کو رپورٹ کریں۔
کیمپ کے لیے منتخب ممکنہ کھلاڑیوں میں گول کیپرز منیب الرحمان (واپڈا)، علی رضا (نیوی)، وقار (واپڈا) اور فیضان جنجوعہ (کسٹمز) شامل ہیں۔
ڈیفنڈرز میں سفیان خان (کسٹمز)، عماد بٹ (نیشنل بینک)، ابوبکر محمود (نیشنل بینک)، ارباز (ایم پی سی ایل)، ندیم خان (ایم پی سی ایل)، عبدالمنان (پاک فضائیہ)، حماد انجم (واپڈا)، محمد عبداللہ (ایم پی سی ایل) اور ارشد لیاقت (ایم پی سی ایل) کو شامل کیا گیا ہے۔
مڈ فیلڈرز میں معین شکیل (واپڈا)، غضنفر علی (ایم پی سی ایل)، زکریا حیات (نیوی)، عمیر ستار (ایم پی سی ایل)، سلمان رزاق (واپڈا) اور محمد عماد (کسٹمز) شامل ہیں۔
اسٹرائیکرز میں افراز خان (ایم پی سی ایل)، احمد ندیم (ایم پی سی ایل)، حنان شاہد (واپڈا)، رانا وحید اشرف (واپڈا)، عبدالرحمان (پاک فضائیہ)، ابوذر (کسٹمز) اور رانا ولید اشرف (نیوی) کو تربیتی کیمپ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔