Gas Leakage Web ad 1

وفاقی حکومت کا افغان باشندوں کو وطن واپس بھجوانے میں تیزی لانے کا فیصلہ

0

غیرقانونی طور پر پاکستان میں مقیم افغان شہریوں کو دی گئی مہلت ختم ہونے کے بعد وفاقی حکومت نے ان کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ حکومت نے ہدایت کی ہے کہ بغیر ویزا پاکستان میں موجود ہر افغان شہری کو فوری طور پر گرفتار کرکے ملک بدر کیا جائے، جبکہ ایسے افراد کو پناہ دینے یا کرائے پر رہائش فراہم کرنے والوں کے خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Gas Leakage Web ad 2

پاکستان ہاکی ٹیم کا ورلڈ کپ 2026 تربیتی کیمپ اسلام آباد میں شروع، ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان

ذرائع کے مطابق راولپنڈی سمیت پنجاب بھر میں افغان باشندوں کی جیو ٹیگنگ اور جیو فینسنگ کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے، جبکہ تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ اس ڈیٹا کی بنیاد پر گرفتاریوں کا عمل مزید تیز کیا جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائیوں کی روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ وفاقی وزارت داخلہ کو ارسال کی جائے گی، جس میں بغیر ویزا گرفتار کیے گئے افغان شہریوں کی تعداد، جاری کارروائیوں کی تفصیلات اور زیر حراست افراد کی موجودہ صورتحال شامل ہوگی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ نے اس حوالے سے 28 جون کو گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور تمام صوبوں کو باضابطہ مراسلہ بھی جاری کیا تھا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.