Gas Leakage Web ad 1

پاکستان سے حج آپریشن کا آغاز، کراچی سے پہلی پرواز 16 عازمین کو لیکر روانہ

0

پاکستان سے حج پروازوں کا باقاعدہ آغاز آج سے ہو گیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

کراچی سے ایک نجی ایئرلائن کی پہلی حج پرواز 160 عازمین کو لے کر روانہ ہوئی، جبکہ گورنر سندھ نہال ہاشمی اور وزارت مذہبی امور کے اعلیٰ حکام نے عازمین کو رخصت کیا اور انہیں مبارکباد دی۔

امریکا نے روسی تیل کی خرید و فروخت پر پابندیاں مزید ایک مہینے کیلئے ہٹا دیں

رواں سال کراچی ایئرپورٹ سے 31 ہزار سے زائد عازمین حج حجاز مقدس کے لیے روانہ ہوں گے۔ روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت سعودی حکام عازمین کی ون ٹائم امیگریشن کراچی ایئرپورٹ پر ہی مکمل کریں گے۔

دوسری جانب سعودی میڈیا کے مطابق مکہ روٹ انیشیٹیو میں شامل ممالک کی تعداد بڑھ کر 10 ہو گئی ہے۔ اس سال 10 ممالک کے 17 اسٹیشنز سے مکہ روٹ انیشیٹیو پر عمل درآمد کیا جائے گا، جن میں مراکش، انڈونیشیا، ملائیشیا، پاکستان، بنگلادیش، ترکیہ، جمہوریہ آئیوری کوسٹ اور مالدیپ شامل ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.