قومی کرکٹ ٹیم کے بائولنگ کوچ مورنے موکل عہدے سے مستعفی
اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ ٹیم کے بائولنگ کوچ مورنے مورکل نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا،مورنے مورکل نے لیگز میں مصروفیت کی وجہ سے استعفیٰ دیا۔
مورنی مورکل کا پی سی بی کے ساتھ چھ ماہ کا معاہدہ ہوا تھا، مورنی مورکل نے لیگز میں مصروفیت کے باعث طویل معاہدہ نہیں کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق مورنی مورکل کی جگہ قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عمر گل کو بولنگ کوچ کی ذمہ داریاں ملنے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں: بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا اہم ریکارڈ برابر کر دیا