Gas Leakage Web ad 1

گلوکار عاصم اظہر کی دوبارہ منگنی کی افواہیں وائرل، سوشل میڈیا پر نئی تصاویر نے مداحوں کو حیران کر دیا

معروف گلوکار کی نامعلوم خاتون کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگیں، عاصم اظہر یا ان کی ٹیم کی جانب سے منگنی کی خبروں کی تاحال تصدیق نہیں کی گئی

0

ویب ڈیسک: پاکستان کے معروف گلوکار عاصم اظہر کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ان کی دوبارہ منگنی سے متعلق افواہوں نے زور پکڑ لیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

24 اردو کی رپورٹ کے مطابق عاصم اظہر کی ایک نامعلوم خاتون کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں، جنہیں دیکھ کر مداحوں کی جانب سے ان کی منگنی سے متعلق قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔

وائرل تصاویر میں گلوکار عاصم اظہر کریم رنگ کے روایتی لباس میں ملبوس دکھائی دے رہے ہیں، جبکہ ان کے ساتھ موجود خاتون نے ہلکے سبز رنگ کا خوبصورت لباس پہن رکھا ہے۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی یہ تصاویر بظاہر کسی خاندانی تقریب کی معلوم ہوتی ہیں، تاہم تقریب کی اصل نوعیت اور خاتون کی شناخت تاحال واضح نہیں ہو سکی۔

تصاویر سامنے آنے کے بعد مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے گلوکار کو مبارک باد دینے کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے، جبکہ کئی صارفین ان کی منگنی سے متعلق سوالات کر رہے ہیں۔

تاہم اہم بات یہ ہے کہ عاصم اظہر یا ان کی ٹیم کی جانب سے تاحال منگنی کی خبروں کی کوئی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر کی بنیاد پر منگنی کی خبروں کو فی الحال افواہ ہی قرار دیا جا سکتا ہے، جب تک گلوکار یا ان کے نمائندے کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آتا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.