Gas Leakage Web ad 1

بشریٰ بی بی کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کرنے کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

0

اسلام آباد: بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور بشریٰ بی بی سے جیل میں ملاقات کے بعد اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، بشریٰ بی بی کو علاج کی غرض سے اسپتال منتقل کرنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

بشریٰ بی بی نے اپنے وکلا لطیف کھوسہ اور بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ بشریٰ بی بی کا مکمل طبی ریکارڈ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا جائے اور انہیں طبی معائنے اور سرجری کے لیے تمام ضروری سہولیات بروقت فراہم کی جائیں۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ ضروری طبی نگہداشت اور علاج کے لیے انہیں فوری طور پر کسی مستند اور خصوصی اسپتال منتقل کرنے کے انتظامات کیے جائیں۔
ایران امریکا تنازع کا حل دھمکیوں اور فوجی کارروائیوں میں نہیں: عباس عراقچی
درخواست گزار کے مطابق 10 نومبر کو ہونے والی ملاقات کے دوران بانی پی ٹی آئی نے بشریٰ بی بی کی صحت کی سنگین صورتحال سے آگاہ کیا تھا، جبکہ بشریٰ بی بی نے 15 نومبر کو ممکنہ آنکھ کی سرجری کے بارے میں بھی بتایا تھا۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی کو دیکھنے میں دشواری اور آنکھ میں تکلیف کا سامنا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ آنکھوں میں تکلیف کی شکایت کے سات سے آٹھ روز بعد جیل کے ڈاکٹر نے ان کا طبی معائنہ کیا۔ بشریٰ بی بی کے مطابق ڈاکٹر نے انہیں بتایا کہ ان کی اہم نوعیت کی سرجری کی جائے گی، جبکہ یہ بھی آگاہ کیا گیا کہ سرجری کے نتیجے میں آنکھ کی بینائی ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔

درخواست کے ساتھ 11 نومبر 2026 کو اڈیالہ جیل میں ہونے والی ملاقات کی تفصیلی رپورٹ بھی عدالت میں جمع کرائی گئی ہے۔

عدالت میں دائر درخواست کے مطابق بشریٰ بی بی کی دونوں آنکھوں میں موتیے کی تشخیص ہوئی ہے، جبکہ جیل حکام کے مطابق ان کی سرجری 15 نومبر 2026 کو متوقع ہے۔ درخواست میں بتایا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ملاقات کے دوران انکشاف کیا کہ ان کی بینائی شدید متاثر ہوچکی ہے اور وہ عینک کے بغیر دیکھنے سے قاصر ہیں۔ عینک پہننے کے باوجود انہیں سامنے بیٹھے افراد صرف سیاہ شکلوں کی صورت میں دکھائی دیتے ہیں۔

درخواست میں مزید مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ آنکھوں میں شدید درد کے باعث بشریٰ بی بی روزانہ پیناڈول اور ٹونوفلیکس کی دو گولیاں استعمال کررہی ہیں۔ جیل حکام کو شکایت کرنے کے باوجود ماہر ڈاکٹروں نے سات سے آٹھ روز بعد ان کا طبی معائنہ کیا۔

درخواست گزار کے مطابق جیل میں جس بڑے ہال نما کمرے میں بشریٰ بی بی کو رکھا گیا ہے، وہاں صفائی کے انتظامات انتہائی ناقص ہیں۔ ان کے کمرے میں حشرات، کاکروچ اور سنڈیاں موجود ہیں، جس سے انہیں مشکلات کا سامنا ہے۔

درخواست میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ماضی میں کمرے سے سات چھوٹے سانپ نکلے تھے، جس کے بعد ان حصوں کو سیمنٹ سے بند کردیا گیا تھا۔ مزید کہا گیا ہے کہ جیل میں دستیاب ڈیوٹی ڈاکٹر گائناکالوجسٹ ہیں، نہ کہ آنکھوں کے ماہر ڈاکٹر۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ صفائی کے ناقص انتظامات اور حشرات کے کاٹنے کے خدشے کے باعث سرجری کے بعد انفیکشن ہونے اور مستقل طور پر بینائی ضائع ہونے کا شدید خطرہ موجود ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.