Gas Leakage Web ad 1

ہالی ووڈ کی پہلی اے آئی اداکارہ ٹِلی نارووڈ کا پہلا آڈیشن، نتیجہ کیا رہا؟

0

ہالی ووڈ کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی اداکارہ ٹلی نارووڈ نے اپنا پہلا آن کیمرا انٹرویو دیا ہے، جو اتنا ہی غیر معمولی رہا کہ اسے تصور سے بھی باہر قرار دیا جارہا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

سی این این کی الزبتھ ویگمیسٹر کے ساتھ ایک ویڈیو انٹرویو میں نارووڈ کو حقیقی آڈیشن کی صورتحال سے گزارا گیا۔ انہیں ایک منظر فی البدیہہ پیش کرنے کو کہا گیا، جس میں یہ ظاہر کرنا تھا کہ اسے ابھی معلوم ہوا ہے کہ اس کا کتا مر گیا ہے۔
میررضا کیس میں وزیرداخلہ سندھ نے عدالتی کمیشن سے غیرمشروف معافی مانگ لی
اس پر اے آئی اداکارہ نے جواب دیا کہ یہ ایک مشکل صورتحال ہے اور اگر یہ کوئی حقیقی آڈیشن ہوتا تو وہ غالباً مکمل طور پر ساکت کھڑی رہتی اور اس صورتحال کے ’ڈیجیٹل درد‘ کو محسوس کرتی۔

ویگمیسٹر نے بتایا کہ حقیقت یہ ہے کہ ٹلی دراصل اداکاری کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی اور اسے یہ سمجھنے کے لیے مختلف پرومپٹس کی ضرورت ہوتی ہے کہ اسے کیا کرنا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ابتدائی پرومپٹس فراہم کیے جانے کے باوجود بھی اے آئی اداکارہ یہ منظر مکمل طور پر پیش نہیں کرسکی۔

ٹلی نارووڈ کے پیچھے موجود کمپنی ’پارٹیکل 6‘ کو سی این این کی ٹیم کے لیے مکمل ٹیک تیار کرنے کے لیے کمپیوٹر پر گھنٹوں کام کرنا پڑا۔

توقع اور حقیقت کے درمیان یہ فرق کافی نمایاں ہے۔ نارووڈ کی خالق ایلین وان ڈیر ویلڈن، جن کا انٹرویو بھی سی این این نے لیا، امید رکھتی ہیں کہ ان کی یہ اے آئی تخلیق مستقبل میں اسکارلٹ جوہانسن یا نیٹالی پورٹمین جیسی مقبولیت حاصل کرلے گی۔

ایلین وان ڈیر ویلڈن نے وضاحت کی کہ اس منصوبے کا مقصد روایتی فلم سازی کے کسی بھی پہلو کو ختم کرنا نہیں اور نہ ہی ٹلی کو کبھی کسی حقیقی اداکار کا متبادل بنانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ تاہم ان کی یہ رائے تخلیقی برادری، خصوصاً ہالی ووڈ میں، بھرپور طور پر تسلیم نہیں کی جاسکتی۔

جنریٹو اے آئی کو انسانی محنت، معاوضے اور تخلیقی صلاحیتوں کے لیے ایک وجودی خطرہ سمجھتے ہوئے رائٹرز گلڈ آف امریکا اور اسکرین ایکٹرز گلڈ نے 2023 میں ایک تاریخی ہڑتال کی تھی، جو تقریباً 4 ماہ تک جاری رہی۔

نارووڈ کو ابھی تک کسی ریلیز شدہ فلم میں کاسٹ نہیں کیا گیا، تاہم ’دی ہالی ووڈ رپورٹر‘ کے مطابق وہ ایک آنے والی فیچر لینتھ کامیڈی ڈراما فلم ’مِس الائنڈ‘ میں مرکزی کردار ادا کرے گی۔ اسے ایک ’ہائبرڈ پروڈکشن‘ قرار دیا گیا ہے، جس میں روایتی ڈائریکٹرز، رائٹرز اور ایڈیٹرز براہ راست اے آئی کے تکنیکی ماہرین کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.