بالی وڈ اداکار سیف علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ ہدایتکارہ فرح خان نے انہیں سپر ہٹ فلم میں کام کرنے سے منع کر دیا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سیف علی خان ان دنوں اپنی فلم ‘کرتاویہ’ کی پروموشن میں مصروف ہیں اور اسی سلسلے میں مختلف ٹی وی پروگرامز اور انٹرویوز میں شرکت کر رہے ہیں۔
ایک حالیہ انٹرویو کے دوران میزبان کی جانب سے سوال کیا گیا کہ کیا شاہ رخ خان نے کبھی انہیں کسی فلم میں کردار کی پیشکش کی تھی؟
اس سوال کے جواب میں سیف علی خان نے بتایا کہ جی ہاں، شاہ رخ خان نے انہیں فلم ‘میں ہوں نا’ میں ایک کردار کی پیشکش کی تھی اور کہا تھا کہ یہ فلم کا ایک بہت اچھا حصہ ہے۔
اداکار نے مزید بتایا کہ بعد ازاں ہدایتکارہ فرح خان نے انہیں کال کر کے اس کردار کے لیے منع کر دیا۔
واضح رہے کہ فلم ‘میں ہوں نا’ 2004 میں ریلیز ہونے والی ایک بلاک بسٹر فلم تھی جس کی ہدایتکاری فرح خان نے کی تھی۔ اس فلم کی کاسٹ میں شاہ رخ خان کے ساتھ سشمیتا سین، سنیل شیٹی، زید خان اور امرتا راؤ شامل تھے۔