Gas Leakage Web ad 1

عمران خان نے سنگل پیرنٹنگ کی مشکلات بیان کردیں

0

بالی ووڈ اداکار عمران خان نے اپنی بیٹی کی اکیلے پرورش کے دوران پیش آنے والی مشکلات کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

حال ہی میں اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے بتایا کہ بطور سنگل والد انہیں اپنی بیٹی امارا کے لیے پلے ڈیٹس کا انتظام کرنے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ان کی بیٹی اکثر اپنے دوستوں کو گھر بلانے کی خواہش ظاہر کرتی ہے، لیکن کئی والدین مختلف بہانوں سے انکار کر دیتے ہیں۔

بالی ووڈ اداکار عامر خان پر اپنے ہی بھائی فیصل خان نے ایک بار پھر سنگین الزامات لگا دیئے

انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی بیٹی کے دوستوں کی ماؤں کو میسجز کرتے تھے کہ کیا ان کا بچہ کھیلنے آ سکتا ہے، لیکن اکثر جواب میں انکار ملتا تھا، اور اگلے ہفتے دوبارہ پوچھنے پر بھی یہی صورتحال رہتی تھی۔

اداکار کے مطابق مسلسل انکار نے ان کی بیٹی کی ذہنی کیفیت پر بھی اثر ڈالا۔

عمران خان نے مزید کہا کہ چونکہ وہ طلاق یافتہ ہیں اور گھر میں کوئی خاتون موجود نہیں، اس لیے لوگ بچوں کو ان کے گھر بھیجنے میں ہچکچاہٹ محسوس کرتے ہیں۔

تاہم انہوں نے اس رویے کو مکمل طور پر غلط بھی قرار نہیں دیا اور کہا کہ معاشرے میں کچھ منفی تجربات کی وجہ سے والدین احتیاط برتتے ہیں۔

واضح رہے کہ عمران خان اور ان کی سابق اہلیہ اونتیکا ملک نے آٹھ سالہ شادی کے بعد علیحدگی اختیار کر لی تھی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.