بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے اپنی حالیہ پوسٹ سے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے، جہاں انہوں نے اپنی تنہائی کے حوالے سے مبہم مگر جذباتی انداز میں اظہارِ خیال کیا۔
سلمان خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی فٹ جسمانی ساخت کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اپنے آپ کے ساتھ رہنے کے دو طریقے ہوتے ہیں، اکیلے اور تنہا، اکیلا رہنا آپ کا اپنا انتخاب ہوتا ہے جبکہ تنہا وہ ہوتا ہے جب کوئی آپ کے ساتھ رہنا نہ چاہے۔
اداکار نے مزید لکھا کہ اب اس کے بعد لوگ خود سمجھ جائیں کہ انہیں کیا کرنا چاہیے۔
اس پوسٹ کے بعد مداحوں نے کمنٹ سیکشن میں اداکار کے لیے محبت اور حمایت کا اظہار کیا، کئی صارفین نے 60 برس کی عمر میں بھی ان کی فٹنس اور شخصیت کو سراہا، جبکہ کچھ مداحوں نے ان کے الفاظ کو ان کی جذباتی تنہائی اور ادھوری محبت سے بھی جوڑ دیا۔
ایک مداح نے لکھا کہ بھائی، آپ حقیقی زندگی کے فائٹر ہیں اور ہمیں حوصلہ دیتے ہیں، جبکہ ایک اور صارف نے کہا کہ سلمان خان آج بھی ویسے ہی ہیں جیسے برسوں پہلے تھے اور ان کا انداز نہیں بدلا۔
دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے ان کی فٹنس کو سراہا، جبکہ بعض نے ان کے پیغام کو جذباتی تنہائی کا اظہار قرار دیا۔
واضح رہے کہ سلمان خان ان دنوں اپنی نئی فلم کی تیاریوں میں مصروف ہیں جو عید 2027 کو ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔