شوبز

سینئر اداکارہ سیمی راحیل بھی لاہور کی اسموگ پربھڑک اٹھیں ، تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ سیمی راحیل بھی لاہور کی اسموگ پر میدان میں آگئیں۔

ماضی کی ورسٹائل اورلیجنڈ اداکارہ سیمی راحیل نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر لاہور کی اسموگ سے متعلق موجودہ صورت حال پر تبصرہ کیا ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔اداکارہ نے اپنی اسٹوری میں دکھ بھرے الفاظ میں لکھا کہ ’لاہور مر رہا ہے اور اسے بچانے کیلئے کوئی کچھ نہیں کررہا، ہر کسی کے پاس لندن جانے کا آپشن نہیں ہوتا‘۔

سیمی راحیل نے اس اسٹوری میں وزیراعلیٰ مریم نواز اور نواز شریف کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور حکومت پنجاب پر شدید تنقید کی ہے۔سوشل میڈیا پر اداکارہ کا یہ بیان وائرل ہو رہا ہے جس پر صارفین کی جانب سے بھی بھرپور تبصروں کےذریعے اپنی اپنی آرا دی جارہی ہے ۔

کئی صارفین اداکارہ کے اس سنجیدہ مسئلے پر آواز اُٹھانے کیلئے خوش ہورہے ہیں اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ان کی تعریف کرتے دکھائی دے رہے ہیں جبکہ کچھ صارفین نے ان کی مخالفت کی ہے ان کا کہنا ہے کہ پنجاب ترقی کر رہا ہے اسموگ اس حکومت کے دور میں شروع نہیں ہوئی بلکہ اسموگ کا مسئلہ گزشتہ حکومت کی وجہ سے سامنے آیا ہے کیونکہ ان کے دور میں اس سے بچاؤ کے اقدامات نہیں کئے گئے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی کئی آرٹسٹ اسموگ پر آواز اٹھا چکے ہیں۔ اداکارہ صبا قمر نے بھی سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام شیئر کیا تھا اور اسموگ کے باعث سانس لینے میں تکلیف کی شکایت کی تھی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button