Gas Leakage Web ad 1

مفت پنک اسکوٹی کن خواتین کو ملے گی؟ شرجیل میمن نے شرائط بتادیں

0

*پنک اسکوٹی صرف پکے لائسنس والی خواتین کو ملے گی، شرجیل میمن*

Gas Leakage Web ad 2

سندھ کے سینئر وزیر اور وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ لرنر لائسنس والی خواتین کو پنک اسکوٹی نہیں دی جائے گی، صرف پکا لائسنس اور ٹیسٹ پاس کرنے والی خواتین کو اسکوٹی ملے گی۔

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ جب الیکٹرک اسکوٹی اسکیم شروع ہوئی تو پورے سندھ میں صرف 154 خواتین کے پاس لائسنس تھا، اب 50 ہزار سے زائد خواتین اپلائی کر چکی ہیں۔ اگر 50 ہزار کو بھی دینی پڑیں تو حکومت دے گی۔

انہوں نے خبردار کیا کہ پنک اسکوٹی پر رنگ کر کے مردوں کے استعمال کی شکایات ملی ہیں، جلد سرپرائز چیکنگ ہوگی اور مرد چلاتے پکڑا گیا تو اسکوٹی ضبط کر لی جائے گی۔

شرجیل میمن نے کہا کہ بلاول بھٹو کی ہدایت پر خواتین کو خودمختار بنانے کے لیے اقدامات ہو رہے ہیں، پیپلز پارٹی نے ہاری کارڈ اور لیبر کارڈ دیے، تھر کول پراجیکٹ، ہسپتال اور یونیورسٹیز اسی دور میں بنیں۔ اسکوٹی لینے کے لیے پیپلز پارٹی کو ووٹ دینا لازم نہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.