Gas Leakage Web ad 1

سالک حسین کا مریم نواز کو قانونی جواب، 2 نوٹس بھی بھجوا دیے

0

چودھری سالک حسین نے مریم نواز اور وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ زاہد بخاری کو بھی ہتک عزت کے قانونی نوٹس بھجوانے کا اعلان کردیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

چودھری سالک حسین نے وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے بھیجے گئے قانونی نوٹس کا تحریری جواب اپنے وکیل کے ذریعے ارسال کردیا ہے، تاہم جواب میں اختیار کیے گئے قانونی مؤقف اور پیش کیے گئے دلائل تاحال سامنے نہیں آسکے۔
سندھ پبلک سروس کمیشن کے تحت بھرتیوں میں بے ضابطگیوں کا معاملہ، 3 افسران ملازمت سے برطرف
وفاقی وزیر نے 6 نومبر کو قانونی نوٹس موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اس کا جواب دیں گے۔ 11 نومبر کو ان کا کہنا تھا کہ جواب تیار کرلیا گیا ہے اور اسے چند روز میں منظر عام پر لایا جائے گا، جس کے بعد اب انہوں نے باضابطہ طور پر قانونی نوٹس کا جواب بھجوا دیا ہے۔

دوسری جانب چودھری سالک حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے اپنے قانونی مشیر کے ذریعے ہتک عزت کے دو قانونی نوٹس بھی ارسال کیے ہیں، جن میں سے ایک وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف جبکہ دوسرا وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ زاہد بخاری کو بھجوایا گیا ہے۔

وفاقی وزیر نے اپنے بیان میں دونوں قانونی نوٹس بھجوانے کی تصدیق کی ہے، تاہم انہوں نے ان نوٹسز کے مندرجات، ہرجانے کی رقم یا اپنے الزامات کی تفصیلات بیان نہیں کیں۔

چودھری سالک حسین کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب کے قانونی نوٹس کا جواب جمع کرانے اور مریم نواز شریف و عظمیٰ زاہد بخاری کو جوابی قانونی نوٹس بھجوانے کے بعد دونوں جانب جاری قانونی تنازع میں مزید پیشرفت سامنے آئی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.