Gas Leakage Web ad 1

ڈاکٹروں نے بتایا مجھے برین ہیمرج اور دل کے دورے کا خطرہ ہے، براہ کرم عدالتی فیصلوں پر عمل درآمد ممکن بنائیں: عمران خان کا چیف جسٹس کو خط

0

بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے چیف جسٹس آف پاکستان، چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو خط لکھ دیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

عمران خان کا خط بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے چیف جسٹس صاحبان کو پہنچا دیا گیا۔ وکیل سلمان صفدر نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ خط بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر تحریر کیا گیا ہے۔
جعلی انسانی تصدیق کے ذریعے کمپیوٹرز میں وائرس پھیلانے کا نیا سائبر فراڈ
خط میں بانی پی ٹی آئی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ڈاکٹروں نے انہیں برین ہیمرج اور دل کا دورہ پڑنے کے خطرے سے آگاہ کیا ہے، جبکہ ان کا بلڈ پریشر 193 تک پہنچ چکا ہے۔

عمران خان نے خط میں کہا ہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران انہیں صرف چار مرتبہ وکلا سے ملاقات کی اجازت دی گئی۔ جیل حکام ان کے اہلخانہ سے ہفتہ وار ملاقات بھی مسلسل منسوخ کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق تنہائی اور انسانی رابطے کی کمی نے ان کی ذہنی صحت کو متاثر کیا ہے۔ خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو بھی قید تنہائی میں رکھا گیا ہے۔

بانی پی ٹی آئی نے خط میں مزید کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود انہیں اسپتال منتقل کرنے کے فیصلے پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔ انہوں نے استدعا کی ہے کہ عدالتی فیصلوں پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر وہ زندہ رہے تو اپنی بے گناہی ثابت کریں گے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.