Gas Leakage Web ad 1

سندھ پبلک سروس کمیشن کے تحت بھرتیوں میں بے ضابطگیوں کا معاملہ، 3 افسران ملازمت سے برطرف

0

کراچی: سندھ پبلک سروس کمیشن کے تحت ہونے والی بھرتیوں میں بے ضابطگیوں کے انکشاف کے بعد تین افسران کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

ترجمان سندھ پبلک سروس کمیشن کے مطابق بھرتیوں میں بے ضابطگیوں پر ڈپٹی ڈائریکٹر ریکروٹمنٹ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریکروٹمنٹ اور سپرنٹنڈنٹ کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا، جبکہ ریکروٹمنٹ سیکشن کے ایک اسسٹنٹ کی دو سال کے لیے انکریمنٹس روکنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔
دنیا کا پہلا زہریلا اور نشہ آور مشروم دریافت، سائنس دان بھی حیران
ترجمان کا کہنا ہے کہ چیئرمین کی ہدایت پر کمیشن کے ریکارڈ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور موصول ہونے والی شکایات کی تصدیق کی گئی۔ تحقیقات اور ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے بعد متعلقہ قواعد و ضوابط اور قانون کے مطابق ذمہ داران کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

ترجمان سندھ پبلک سروس کمیشن نے امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بھرتیوں اور دیگر معاملات کے حوالے سے صرف سندھ پبلک سروس کمیشن کے سرکاری ذرائع سے ہی رجوع کریں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.