Gas Leakage Web ad 1

تاریخ میں پہلی بار صوبوں کیجانب سے وفاق کو 57 ارب 46 کروڑ کی گرانٹ

0

ملکی تاریخ میں پہلی بار صوبوں کی جانب سے وفاقی حکومت کو 57 ارب 46 کروڑ روپے کی گرانٹ فراہم کردی گئی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران یہ گرانٹ آئین کے آرٹیکل 164 کے تحت دی گئی ہے۔
اسلام آباد: 13 سالہ گھریلو ملازمہ کی ہلاکت کا کیس، پولیس افسر کی اہلیہ اور بچوں کو پڑھانے والے قاری کا ریمانڈ منظور
ذرائع کے مطابق آئین کا آرٹیکل 164 این ایف سی ایوارڈ سے الگ ہے، جس کے تحت وفاقی حکومت اور صوبے کسی بھی قومی مقصد کے لیے ایک دوسرے کو گرانٹ فراہم کرسکتے ہیں۔

موجودہ مالی سال کے بجٹ میں صوبوں کی جانب سے وفاق کو مجموعی طور پر ایک ہزار 35 ارب روپے کی گرانٹ دینے کا معاہدہ طے پایا تھا۔ اس معاہدے کے تحت پنجاب سے 555 ارب روپے، سندھ سے 263 ارب روپے، خیبر پختونخوا سے 157 ارب روپے جبکہ بلوچستان سے 58 ارب روپے کی گرانٹ حاصل کی جائے گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.