Gas Leakage Web ad 1

کفایت شعاری اقدامات کے باوجود وفاقی حکومت کے اخراجات میں اضافہ، 206 ارب 64 کروڑ پر پہنچ گئے

0

اسلام آباد: کفایت شعاری کے اقدامات کے باوجود وفاقی حکومت کے امور چلانے کے اخراجات میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 28.21 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

وفاقی وزارتوں، ڈویژنز اور اداروں کے روزمرہ آپریشنل اخراجات، تنخواہوں، انتظامی امور اور دیگر مدات پر مشتمل حکومتی اخراجات میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
18ویں ترمیم نے ملک کو تباہ کردیا، نئے صوبے سیاسی جماعتوں کی خواہش نہیں، ملک کی ضرورت ہیں: مصطفیٰ کمال
وزارت خزانہ کی دستاویزات کے مطابق جولائی سے ستمبر 2026 کے دوران وفاقی حکومت کے امور چلانے کے اخراجات 206 ارب 64 کروڑ روپے رہے، جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران یہ اخراجات 161 ارب 18 کروڑ روپے تھے۔

دستاویزات کے مطابق وفاقی حکومت نے مالی سال 2026-27 کے دوران حکومتی امور چلانے کے اخراجات میں مزید اضافے کا تخمینہ بھی لگایا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.