Gas Leakage Web ad 1

پاکستان کا جی 20 میں شمولیت کا خواب اگلی دو دہائیوں میں پورا ہو سکتا ہے: قیصر احمد شیخ

0

چنیوٹ: وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان آئندہ 20 سال کے دوران دنیا کی بڑی معیشتوں کے گروپ جی 20 کا حصہ بننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ملک میں کاروبار اور سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، کامیابی کے لیے بیرون ملک جانا ضروری نہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

چنیوٹ میں نجی یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے قیصر احمد شیخ نے کہا کہ پاکستان 25 کروڑ آبادی اور بے پناہ قدرتی وسائل سے مالا مال ملک ہے۔ نوجوان ملک کا سب سے بڑا سرمایہ ہیں اور انہیں اپنی صلاحیتیں ملکی تعمیر و ترقی کے لیے استعمال کرنی چاہئیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ خواتین کو اعلیٰ تعلیم کے بہتر مواقع فراہم کرنا اور نوجوانوں کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق مہارتوں سے آراستہ کرنا ملکی ترقی کے لیے انتہائی ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی کوریا ماضی میں پاکستان کے منصوبہ بندی کے تجربات سے استفادہ کر چکا ہے، جبکہ پاکستان میں بھی ماضی کے دوران 6 سے 7 فیصد تک معاشی ترقی ریکارڈ کی گئی۔

قیصر احمد شیخ نے مزید کہا کہ پاکستان میں معاشی ترقی اور سرمایہ کاری کے بے شمار امکانات موجود ہیں۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ نوجوان ان مواقع سے فائدہ اٹھائیں، اپنی صلاحیتوں کو نکھاریں اور ملک کی ترقی و خوشحالی میں فعال کردار ادا کریں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.