Gas Leakage Web ad 1

مریم نواز پر ان کے اتحادی وزیر کرپشن کے الزامات لگا رہے ہیں: سعدیہ جاوید

0

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ ملک میں نئے صوبوں کے قیام سے متعلق بحث جاری ہے، تاہم تاحال اس حوالے سے کوئی باضابطہ پیپر ورک سامنے نہیں آیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی پنجاب میں بھی جلد اپنی سیاسی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگی۔

Gas Leakage Web ad 2

لاہور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعدیہ جاوید نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کو 10 لاکھ گھر قرضوں پر نہیں بلکہ مفت فراہم کر رہی ہے۔ کراچی کو پانی کی فراہمی کے لیے کے فور منصوبہ وفاقی حکومت کی ذمہ داری تھا، تاہم یہ منصوبہ تاخیر کا شکار ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سندھ حکومت صوبے میں پیپلز پارٹی یوتھ کارڈ بھی متعارف کروا رہی ہے۔

سعدیہ جاوید کا کہنا تھا کہ کرپشن صرف کسی ایک صوبے یا جماعت کا نہیں بلکہ پورے ملک کا مسئلہ ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پیپلز پارٹی مریم نواز پر کرپشن کے الزامات عائد نہیں کر رہی بلکہ ان کے اپنے اتحادی وزیر ان پر اس نوعیت کے الزامات لگا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ توانائی کی قیمتوں میں کمی کے بغیر ملکی معیشت ترقی نہیں کر سکتی۔ پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے توانائی کی قیمتوں کو کم کرنا ناگزیر ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.