Gas Leakage Web ad 1

محسن نقوی دیے گئے اسائمنٹ پر کام کرتے ہیں: ایاز صادق

0

لاہور: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی انہیں دیے گئے اسائنمنٹ پر کام کرتے ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایاز صادق کا کہنا تھا کہ ہر وزیر اپنی وزارت چلا رہا ہے اور ہر ایک کا اپنا کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ یہ نہیں پوچھتے کہ ترمیم آرہی ہے یا نہیں، جب ترمیم آئے گی تو اس وقت پتا چل جائے گا۔
پاکستان میں کتنے کروڑ افراد شوگر میں مبتلا ہیں؟
اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی انہیں دیے گئے اسائنمنٹ پر کام کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میرا کام اس وقت شروع ہوگا جب حکومت کہے گی کہ 28ویں آئینی ترمیم آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ترمیم کو اچھا یا برا نہیں کہیں گے، کیونکہ ان کا کام سہولت فراہم کرنا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.