ترکیہ کے سفیر عرفان نیزی اوغلو نے وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران پاکستان میں ترک سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے خصوصی اقتصادی زونز میں دستیاب مواقع سے استفادہ کرنے پر زور دیا گیا، جبکہ دونوں ممالک نے مضبوط سیاسی تعلقات کو عملی معاشی تعاون میں تبدیل کرنے پر اتفاق کیا۔
کوشش کریں گے معدنیات کو خام شکل میں بیرون ملک نہ بھیجا جائے، وزیراعظم
اس موقع پر پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026 میں ترک کمپنیوں کی شرکت کو بھی سراہا گیا۔ ترک کمپنیوں کی جانب سے پاکستان میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری میں دلچسپی کا خیرمقدم بھی کیا گیا۔
وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان بحری امور اور شپ بریکنگ کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
ملاقات میں دونوں ممالک نے تجارتی معاہدے میں توسیع کے لیے کوششیں تیز کرنے اور دوطرفہ تجارت کے حجم میں اضافے کے لیے قابلِ عمل اہداف مقرر کرنے پر اتفاق کیا۔
اس کے علاوہ دونوں ممالک نے اپنی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنے اور پاکستان میں ترک سرمایہ کاروں کے لیے سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کرنے کا فیصلہ بھی کیا۔



