ذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے دو ججز کو سپریم کورٹ میں چھ ماہ کے لیے ایڈہاک جج مقرر کرنے کی تجویز پر پیش رفت ہوئی ہے، جس کے تحت ان کی تعیناتی کا معاملہ زیر غور آنے کا امکان ہے۔
بابر اعظم کا سعود شکیل کے ’نروس نائنٹیز‘ پر تشویش کا اظہار
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان بطور چیئرمین جوڈیشل کمیشن رواں ماہ اجلاس طلب کریں گے، جس میں لاہور ہائیکورٹ کے دو ججز کی سپریم کورٹ میں چھ ماہ کے لیے بطور ایڈہاک جج تعیناتی کی تجویز پر غور کیا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب چیف جسٹس پاکستان نے لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ کے ججز کو کھانے پر مدعو کیا تھا۔ اس دعوت میں جسٹس صداقت علی خان، جسٹس سید شہباز رضوی، جسٹس مرزا وقاص رؤف، جسٹس محمد رضا قریشی اور جسٹس سید فرہاد علی شاہ نے شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق اس ملاقات کے دوران عدالتی امور اور زیر التوا مقدمات کو جلد نمٹانے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔



