Gas Leakage Web ad 1

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ مکمل

0

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے جنرل کونسلر کی 1125 نشستوں پر 3505 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں، جبکہ مجموعی طور پر 6568 کاغذات نامزدگی جاری کیے گئے تھے۔ ان نشستوں کے لیے 110 خواتین امیدواروں نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے امیدواروں کی ابتدائی فہرست آج جاری کی جائے گی، جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل 11 سے 16 نومبر تک جاری رہے گا۔
مولانا فضل الرحمٰن کی زیرصدارت جے یو آئی کور کمیٹی کا اجلاس، ملکی سیاسی صورتحال پر غور
الیکشن کمیشن کے اعدادوشمار کے مطابق جنرل کونسلر کی 1125 نشستوں کے لیے مجموعی طور پر 3505 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں، جبکہ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے 6568 کاغذات نامزدگی جاری کیے گئے تھے۔

اعدادوشمار کے مطابق جنرل کونسلر کی نشستوں کے لیے 110 خواتین امیدواروں نے بھی اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں بلدیاتی اداروں کی مدت فروری 2021 میں ختم ہوگئی تھی، جس کے بعد تقریباً ساڑھے پانچ سال کے طویل عرصے کے بعد بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ 20 دسمبر کو شیڈول کی گئی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.