Gas Leakage Web ad 1

بھارت سے آنے والی آلودہ ہواؤں سے پنجاب کی فضا انتہائی مضر صحت

0

فضائی آلودگی کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق لاہور میں سموگ کی اوسط شرح 303 ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں فضائی آلودگی کی سطح انتہائی بلند ہوگئی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

صوبائی دارالحکومت کے علاقے گلبرگ ٹو میں فضائی آلودگی کی بلند ترین شرح 639 پارٹیکولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح سید مراتب علی روڈ کے علاقے میں ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 475 جبکہ قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں 470 تک پہنچ گیا۔ برکی روڈ میں فضائی آلودگی کی شرح 370 اور علامہ اقبال ٹاؤن میں 342 پارٹیکولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی۔
پاکستان کا عالمی بینک سے 1.7 ارب ڈالر قرض لینے کا فیصلہ
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں ہوا کی رفتار 2 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی، جبکہ فضا میں نمی کا تناسب 70 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔

دوسری جانب پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی فضائی آلودگی کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔ ملتان میں فضائی آلودگی کی شرح 971 جبکہ بہاولپور میں 796 پارٹیکولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آلودگی کے ہر مقامی ذریعے کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور تمام متعلقہ محکمے مکمل طور پر فیلڈ میں متحرک ہیں۔ ان کے مطابق زیادہ ایئر کوالٹی انڈیکس والے علاقوں میں سموگ گنز کے ذریعے آپریشن کیا جا رہا ہے، جبکہ پانی کا چھڑکاؤ بھی مسلسل جاری ہے۔

مریم اورنگزیب نے مزید بتایا کہ صوبے بھر میں 28 صنعتی یونٹس کا معائنہ کیا گیا، جہاں خلاف ورزیوں پر 3 صنعتی یونٹس اور 11 بھٹوں کو سیل کردیا گیا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.