جمعیت علمائے اسلام (ف) کی کور کمیٹی کا اجلاس قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن کی زیرصدارت رات گئے تک جاری رہا، جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔
’کیا واقعی کوئی یہ سمجھتا ہے کہ یہ الیکشن شفاف تھے‘، ٹرمپ نے مڈٹرم انتخابات پر سوال اٹھا دیے
اجلاس میں اکرم خان درانی، اسلم غوری، مولانا عبدالواسع، کامران مرتضیٰ، ملک سکندر، اسعد محمود، زاہد درانی، مولانا لطف الرحمٰن، مولانا صلاح الدین ایوبی، مولانا جمال الدین، مفتی روزی خان، مفتی اویس اور مفتی ابرار سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جبکہ آئندہ کی حکمت عملی طے کرنے کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال اور مشاورت کی گئی۔



