سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں کارروائیوں کے دوران 17 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع کچھی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران 10 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد مارے گئے۔
ضلع خاران میں ایک اور آپریشن کے دوران 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے سپاہی حکمت اللہ نے جام شہادت نوش کیا۔
واضح رہے کہ 30 اکتوبر کو سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے ڈرون حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 5 ڈرون مار گرائے تھے، دہشت گردوں نے ضلع خاران کے علاقے البٹ میں چیک پوسٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔



