Gas Leakage Web ad 1

قائمہ کمیٹی اوورسیز پاکستانیز نے ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس ترمیمی بل 2026 مؤخر کردیا

0

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانیز نے ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس ترمیمی بل 2026 مؤخر کردیا اور کم سے کم تنخواہ پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

Gas Leakage Web ad 2

آغا رفیق اللہ کی زیر صدارت اجلاس میں انکشاف ہوا کہ ملازمت پیشہ افراد کو حکومت کی مقرر کردہ کم از کم اجرت نہیں مل رہی۔

چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ او پی ایف ملازمین کو کم از کم اجرت دینے کے لیے حکومتی حکم کی اہمیت نہیں بلکہ بورڈ کی منظوری کو ضروری قرار دیا جا رہا ہے، جس پر سیکرٹری او پی ایف نے بتایا کہ ادارہ سرکار سے پیسے نہیں لیتا اور کچھ اصولوں کو فالو کرنا ہوتا ہے۔

چیئرمین کمیٹی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ غریب آدمی کے مسائل کا حل خود کیوں نہیں نکالتے، کیا ہر سال غریب آدمی آپ کی بورڈ میٹنگ کا انتظار کرے۔

مہرین بھٹو کا کہنا تھا کہ کم سے کم تنخواہ اگست میں بڑھی، تین مہینے گزر گئے، مہنگائی روز بڑھ رہی ہے، ابھی تک تنخواہ نہ بڑھانا افسوسناک ہے۔

کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملائیشیا نے ڈپلائمنٹ روک دی ہے اور وہ چاہتا ہے کہ ہم خود لوگ بھیجیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.