Gas Leakage Web ad 1

جو اصلاحات 78 سال میں نہیں سکیں وہ ایک سے ڈیڑھ سال میں نہیں ہوسکتیں، محمد اورنگزیب

0

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاسکو، یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن اور پی ڈبلیو ڈی کو رائٹ سائزنگ کے تحت بند کیا گیا ہے اور 26 سرکاری اداروں کی نجکاری حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

اسلام آباد میں ایس ڈی پی آئی کے زیر اہتمام جاری کانفرنس کے دوسرے روز خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ 78 سال میں جو اصلاحات نہ ہوسکیں وہ ایک سے ڈیڑھ سال میں ممکن نہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کابینہ کی ایس او ایز کمیٹی میں رائٹ سائزنگ پر کام کیا گیا جس کے بعد یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن، پی ڈبلیو ڈی اور پاسکو کو بند کیا گیا۔

محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ایس او ایز کمیٹی میں سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عشرت حسین کی اصلاحات پر مبنی رپورٹ بڑی کارآمد ثابت ہوئی اور سرکاری اداروں کی نجکاری پر کام جاری ہے۔

اس موقع پر گورنر اسٹیٹ بینک محمد جمیل احمد نے کہا کہ ڈاکٹر عشرت حسین نے پاکستان میں معاشی اصلاحات کو نئی بلندیاں دیں اور معاشی ترقی کے ثمرات ہر گھر تک پہنچنا ضروری ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.