Gas Leakage Web ad 1

معاشی استحکام کے بعد ملک میں پائیدار ترقی کا سفر شروع ہو چکا، وفاقی وزیرخزانہ

0

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ معاشی استحکام کے بعد ملک میں پائیدار ترقی کا سفر شروع ہو چکا ہے تاہم اس ہدف کے حصول کے لیے برآمدات میں اضافہ، نجی سرمایہ کاری کا فروغ اور مالیاتی نظم و ضبط ناگزیر ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کی تقریب سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرخزانہ نے کہا کہ بینکوں کو نجی شعبے کے لیے قرضوں کی فراہمی آسان بنانا ہوگی کیونکہ چھوٹے کاروبار اور زرعی شعبے کا فروغ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

محمد اورنگزیب نے بتایا کہ پاکستان مرکزی بینک کے ذخائر کے ذریعے سرحد پار ادائیگیوں کے امکانات جبکہ بینک فار انٹرنیشنل سیٹلمنٹس (بی آئی ایس) کا منصوبہ بینک ڈپازٹس کا جائزہ لے رہا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ برآمدات بڑھائے بغیر معاشی خود کفالت کا ہدف حاصل نہیں کیا جا سکتا۔ مالیاتی نظم و ضبط، برآمدات میں اضافے اور نجی سرمایہ کاری کے فروغ کو یقینی بنانا ضروری ہے۔

انہوں نے بینکوں پر زور دیا کہ وہ نجی شعبے کو قرضوں کی فراہمی میں آسانی پیدا کریں تاکہ چھوٹے کاروبار اور زرعی شعبے کو ترقی کے مواقع مل سکیں۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ ورچوئل اثاثہ جات ایکٹ کے تحت پاکستان میں قانونی فریم ورک قائم کیا گیا ہے۔ ڈیجیٹل اثاثوں کو مالیاتی نظام میں جگہ حقیقی معاشی فوائد اور کاروبار میں آسانی کی بنیاد پر ملنی چاہیے۔

وفاقی وزیرخزانہ نے مزید بتایا کہ پیوارا (PVARA) ورچوئل اثاثہ خدمات فراہم کرنے والوں کی لائسنسنگ کی ذمہ دار ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.