Gas Leakage Web ad 1

پاکستانی ٹینس اسٹار میکائل علی بیگ نے پہلا جے 100 سنگلز ٹائٹل جیت لیا، جاپانی حریف کو فائنل میں شکست دے دی

0

پاکستان کے نوجوان ٹینس کھلاڑی میکائل علی بیگ نے ملائیشیا میں ہونے والی جے 100 آٹھویں کوالالمپور اوپن جونیئر ٹینس چیمپئن شپ دو ہزار چھبیس میں اپنے کیریئر کا پہلا جے 100 سنگلز ٹائٹل جیت لیا۔

Gas Leakage Web ad 2

پانچویں سیڈ میکائل علی بیگ نے فائنل میں جاپان کے دوسری سیڈ سوٹا کاگاوا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد چھ صفر اور چھ ایک سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی۔ اس کامیابی کے ساتھ میکائل علی بیگ تقریباً بیس سال بعد اس سطح پر سنگلز ٹائٹل جیتنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں، جبکہ اعصام الحق قریشی کے بعد یہ اعزاز حاصل کرنے والے دوسرے پاکستانی کھلاڑی ہیں۔ ان کی یہ کامیابی پاکستان میں جونیئر ٹینس کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دی جا رہی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.