Gas Leakage Web ad 1

شاہ عبد اللطیف یونیورسٹی کی سیکڑوں ایل ایل بی ڈگریاں جعلی قرار

0

شاہ عبداللطیف یونیورسٹی کی سیکڑوں ایل ایل بی ڈگریاں جعلی قرار دے دی گئیں۔

Gas Leakage Web ad 2

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر یونیورسٹی انتظامیہ نے اسکروٹنی کمیٹی تشکیل دی تھی جس نے 1225 میں سے 1184 ڈگریاں جعلی قرار دیں۔

رپورٹ کے مطابق کچھ ڈگریوں کا ریکارڈ نہیں جبکہ کچھ کا ٹیمپر کیا گیا۔ جعلی ڈگریاں جامعہ سے منسلک 17 کالجز کی جانب سے جاری کی گئیں جن میں سکھر، پنوعاقل، ڈہرکی، نوشہرو فیروز، لاڑکانہ، جیکب آباد، کشمور اور مورو میں قائم کالجز شامل ہیں۔

اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ وائس چانسلر کو جمع کرا دی گئی ہے جبکہ وزیراعلیٰ کو بھی بھیجی جائے گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.