Gas Leakage Web ad 1

محسن نقوی کا ترقیاتی منصوبوں کا دورہ، 31 دسمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت

0

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ دونوں منصوبوں پر ڈبل شفٹ میں کام جاری رکھا جائے اور تعمیراتی کام کی رفتار مزید تیز کی جائے تاکہ منصوبے ہر صورت 31 دسمبر تک مکمل کیے جا سکیں۔

Gas Leakage Web ad 2

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ منصوبوں کی تکمیل سے اسلام آباد کے شہریوں کو موٹروے تک آمدورفت کے لیے ایک متبادل راستہ میسر آئے گا، جس سے انہیں سفری سہولت فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔
امریکی صدر ٹرمپ نوبیل امن انعام نہ ملنے پر شدید برہم ، فیصلے کو شرمناک قرار دے دیا
وفاقی وزیر داخلہ نے ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کی کہ تمام تجاوزات ایک ہفتے کے اندر ختم کی جائیں، جبکہ منصوبوں کی تکمیل میں حائل تمام رکاوٹیں فوری طور پر دور کی جائیں۔

دورے کے دوران کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے حکام نے وفاقی وزیر داخلہ کو منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ مارگلہ روڈ سے سنگجانی انٹرچینج تک منصوبے کی مجموعی لمبائی 2.7 کلومیٹر ہے، جبکہ منصوبے میں ایک انڈر پاس اور ایک انٹرچینج بھی شامل ہے۔

حکام کو ہدایت کی گئی کہ مقررہ مدت میں منصوبوں کی تکمیل یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اور تعمیراتی کام میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہونے دی جائے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.