مکہ مکرمہ: امام کعبہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن السدیس نے کہا ہے کہ حرمین شریفین کی حرمت سرخ لکیر ہے، جسے عبور نہیں کیا جا سکتا۔

مسجد الحرام میں جمعے کا خطبہ دیتے ہوئے امام کعبہ شیخ عبدالرحمٰن السدیس نے حوثی ملیشیا کی جانب سے مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور شہری تنصیبات پر حملوں کی مذمت کی۔
مریم نواز کا عوام کو ہر صورت سستا آٹا اورگندم مہیا کرنے کا حکم
انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین پر حملے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے کا سبب بنتے ہیں۔ حرمین شریفین کی حرمت سرخ لکیر ہے اور اسے عبور نہیں کیا جا سکتا۔
امام کعبہ نے مزید کہا کہ مصنوعی ذہانت کے ذریعے جعلی ویڈیوز اور آوازیں بنا کر پھیلانا جھوٹ اور حرام عمل ہے۔ جدید ٹیکنالوجی اللہ تعالیٰ کی نعمت ہے، اس لیے اسے اطاعتِ الٰہی اور اللہ کی خوشنودی کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔
دوسری جانب مسجد نبوی ﷺ کے امام شیخ خالد المعینا نے خطبۂ جمعہ میں کہا کہ حرمین شریفین سے عداوت رکھنے والوں کی دشمنی انہیں گمراہی اور رسوائی کی طرف لے جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مکہ مکرمہ اللہ تعالیٰ کا محترم گھر اور اس کے نزدیک محبوب ترین سرزمین ہے۔



