Gas Leakage Web ad 1

مریم نواز کا عوام کو ہر صورت سستا آٹا اورگندم مہیا کرنے کا حکم

0

مریم نواز کا عوام کو سستا آٹا اور گندم فراہم کرنے کا حکم، 10 ارب روپے کی سبسڈی منظور

Gas Leakage Web ad 2

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عوام کو ہر صورت سستا آٹا اور گندم فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔
وزارت مذہبی امور، وزارت خزانہ اور قومی بچت کے اشتراک سے حج سیونگ پلان پر کام شروع
وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس ہوا، جس میں فلور ملوں کو 3800 روپے فی من کے حساب سے فراہم کی جانے والی سبسڈائز سرکاری گندم کا کوٹہ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں سستے آٹے کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے 10 ارب روپے کی سبسڈی دینے پر اتفاق کیا گیا، جبکہ وزیراعلیٰ نے سستے آٹے کے لیے 10 ارب روپے کی سبسڈی کی منظوری بھی دے دی۔

مریم نواز نے عوام کو ہر صورت سستا آٹا اور گندم مہیا کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے عوام پر مہنگائی کا بوجھ انتہائی تکلیف دہ ہے۔ عوام کو سستا آٹا فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام کو سستے آٹے اور سستی روٹی کی فراہمی جاری رہے گی اور اس سلسلے میں ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.