راولپنڈی: سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل ساجد بیگ نے جیل میں گنجائش سے زیادہ قیدیوں کی موجودگی کا اعتراف کیا ہے۔

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل ساجد بیگ کے مطابق اس وقت اڈیالہ جیل میں تقریباً 8 ہزار قیدی موجود ہیں اور گنجائش سے زائد قیدیوں کی تعداد جیل کا ایک اہم مسئلہ ہے۔
ادب کا نوبیل انعام کینیڈا سے تعلق رکھنے والی این کارسن کے نام
انہوں نے کہا کہ جیلوں میں قیدیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے مسئلے پر حکومت غور کر رہی ہے۔ اسلام آباد میں نئی جیل کی تعمیر سے اڈیالہ جیل میں موجود قیدیوں کا تقریباً آدھا بوجھ کم ہو جائے گا۔
سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا کہنا تھا کہ قیدیوں کے حقوق پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جاتا، جبکہ جوڈیشل افسران بھی باقاعدگی سے اڈیالہ جیل کا دورہ کرتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ جیل میں 6 مرد اور ایک خاتون ڈاکٹر تعینات ہیں، جبکہ ای سی جی، الٹراساؤنڈ، ڈینٹل اور دیگر طبی سہولیات بھی دستیاب ہیں۔
ساجد بیگ کے مطابق اڈیالہ جیل میں دستیاب طبی سہولیات شاید قیدیوں کو جیل سے باہر بھی میسر نہ ہوں۔ جیل میں ایچ آئی وی کے تقریباً 100 کیسز موجود ہیں، جبکہ ایچ آئی وی کے زیادہ تر کیسز قیدی جیل میں داخل ہونے سے پہلے ہی اپنے ساتھ لاتے ہیں۔



