اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے استعمال شدہ گاڑیوں سے متعلق امور کو نئی آٹو پالیسی میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق ریگولیشنز میں نرمی کے بعد استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد میں اضافہ ہوا ہے۔
انسٹا گرام میں ایک دلچسپ اور حیران کن فیچر کی آزمائش
وزیراعظم کی زیر صدارت استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد سے متعلق اہم اجلاس ہوا، جس میں کمرشل اور گفٹ اسکیم کے تحت استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد کے اعداد و شمار کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ستمبر 2026 میں 2 ہزار 276 استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کیں، جبکہ مئی 2026 میں صرف 48 استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کی گئی تھیں۔
حکومتی ذرائع کے مطابق مقامی مینوفیکچررز کو استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد میں اضافے پر تحفظات ہیں، جبکہ امپورٹرز کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے آٹو سیکٹر میں مسابقت مزید بڑھنے کا امکان ہے۔



