کوئٹہ(نیوزڈیسک)سیکرٹری صحت عبداللہ خان کی زیر صدارت بلوچستان انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیز کے قیام کے لیے اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں سربراہ شعبہ امراض قلب پروفیسر ڈاکٹر جلال الدین ، ایڈیشنل سیکرٹری صحت عارف خان ، ایڈیشنل سیکرٹری صحت عبدالححمید زھری ، چیف پی اینڈ ڈی ہیلتھ سیکش مرضیہ ، اسسٹنٹ پروفیسر کارڈیک سرجری ڈاکٹر عصمت اچکزئی ، ڈویژنل ڈائریکٹر کوئٹہ ڈاکٹر لبنی خلیل ، ڈائریکٹر ایڈمن بلوچستان ہیلتھ کارڈ ڈاکٹر احمد ولی ، گورننس اسپیشلسٹ عبدالقادر ناصر اور سینئر پروگرامر سوراب رفیق نے شرکت کی ۔
سیکرٹری صحت بلوچستان نے کہاکہ کوئٹہ میں بلوچستان انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیز کا قیام بہت بڑی پیش رفت ہے ۔جو نیشنل انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیز کے ماڈل کو مدنظر رکھتے ہوے بنایا جاے گا سیکرٹری صحت صوبائی حکومت جدید طرز کا بلوچستان انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیز قائم کرے گی۔
انہوں نے کہاکہ انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیز کو صوبائی حکومت کی جانب سے جدیدطبی مشینری اور آلات بھی فراہم کئے جاے گے ۔
سیکرٹری صحت بلوچستان نے کہاکہ انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیز 200بستروں پر مشتمل ہوگا جہاں بلوچستان کے عوام کو امراض قلب کے جدید علاج کی سہولیات فراہم ہوں گی۔عوام کو علاج کیلئے دوسرے شہروں میں نہیں جانا پڑے گا۔
سیکرٹری صحت نے کہاکہ صوبے کے بی ایچ کیوزکو ابتدائی طور پر سیٹلائیٹ کے ذریعہ انسٹی ٹیوٹ سے منسلک کیا جائیگا۔انسٹیٹیوٹ میں کارڈیالوجی ، کارڈیک سرجری ، الیکٹروفزیالوجی ، بچوں کی کارڈیالوجی ، ریڈیالوجی اور پتھالوجی کی سہولیات دستیاب ہونگی۔
سیکرٹری صحت نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے ویژن کے مطابق بلوچستان میں صحت کی معیاری اور قابل اعتماد سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات کو موثر بنانا ہوگا۔
بلوچستان انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیز کا قیام صوبائی حکومت کے ایسا دیرپا فلاحی منصوبے ہیں جن کا فائدہ براہ راست غریب اور عام آدمی کو ہوگا اس لئے ضروری ہے کہ منصوبے پر عمل درآمد میں درپیش رکاوٹوں کو دور کرکے مزید بغیر کسی غیر ضروری تاخیر کے اس پر عمل درآمد شروع کردیا جائے۔
سیکرٹری صحت نے کہاکہ بلوچستان انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیز کی تعمیر صوبے کی طبی تاریخ کا ایک غیر معمولی منصوبہ ہے جس کی تکمیل سے دل کے امراض کا مہنگا علاج مقامی سطح پر ہی سرکاری اخراجات سے ممکن ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ سیکرٹری صحت صوبائی دارلحکومت کے اس مرکزی ہسپتال میں عوام کو دل کی ہنگامی طبی سروسز کے ضمن میں درپیش مسائل اور مشکلات کا ازالہ ممکن ہوسکے ، محکمہ صحت بلوچستان میں اصلاحات کے ذریعے بہتر طبی سروسز کی فراہمی کے لئے اقدامات جاری ہیں۔