پی آئی اے کے فضائی میزبانوں پر دورانِ ڈیوٹی نئی پابندی عائد

پی آئی اے کے فضائی میزبانوں پر دورانِ ڈیوٹی نئی پابندی عائد کردی گئی، خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہوگی۔
7 برس بعد ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے والے بابر اعظم پہلے میچ میں ناکام، دونوں اننگز میں صرف 16 رنز بناسکے
پی آئی اے کے سرکلر کے مطابق فضائی میزبانوں کو دورانِ فلائنگ ڈیوٹی صرف ایک سگریٹ پیکٹ لے جانے کی اجازت ہوگی۔ خلاف ورزی کی صورت میں فضائی میزبان کو معطل کیا جاسکتا ہے یا فلائنگ ڈیوٹی سے ہٹایا جاسکتا ہے۔
پی آئی اے سرکلر کے مطابق ایک فضائی میزبان دورانِ سفر صرف 20 سگریٹ لے جاسکتا ہے، اس سے زیادہ سگریٹ لے جانے پر فضائی میزبان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ سرکلر میں فضائی میزبانوں کو جہاز کی روانگی سے قبل بریفنگ کے دوران اس حوالے سے آگاہ کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ملتان سے جدہ جانے والی پرواز کے پانچ فضائی میزبانوں سے بڑی تعداد میں سگریٹ کے پیکٹ ملے تھے۔ اس معاملے پر پانچوں فضائی میزبانوں کے خلاف پی آئی اے کے شعبہ ایچ آر میں تحقیقات جاری ہیں۔



