Gas Leakage Web ad 1

حکومتی کفایت شعاری مہم کے پہلےمرحلے میں کنتی بچت ہوئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں

0

*کفایت شعاری مہم: حکومت نے 188 ارب روپے سے زائد بچا لیے*

Gas Leakage Web ad 2

ایران امریکا جنگ اور مشرق وسطیٰ کشیدگی کے تناظر میں حکومتی کفایت شعاری مہم کے پہلے مرحلے میں بچت کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔

وزارت خزانہ کی دستاویز کے مطابق 9 مارچ سے 19 جون تک وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے مجموعی طور پر *188.57 ارب روپے* کی بچت کی۔

*بچت کی تفصیل:*
– وفاقی حکومت نے 50 فیصد فیول کٹوتی سے 127 ارب روپے بچائے
– دیگر سرکاری اداروں اور شعبوں میں مزید 100 ارب روپے کی بچت
– پنجاب: 26.41 ارب روپے
– خیبرپختونخوا: 4.52 ارب روپے
– بلوچستان: 2.57 ارب روپے
– گلگت بلتستان: 99 کروڑ روپے
– سندھ: 81 کروڑ روپے

دستاویز کے مطابق بچت کا بڑا حصہ عوامی ریلیف پر خرچ کیا گیا، *145.78 ارب روپے* عوامی ریلیف کے لیے استعمال ہوئے جس میں سرکاری بسوں میں ایک ماہ مفت سفر اور موٹر سائیکل و ٹرانسپورٹ کے لیے فیول سبسڈی شامل تھی۔

بچت میں سے 22.27 ارب روپے صوبوں کو واپس کیے گئے جبکہ تمام ادائیگیوں کے بعد 20.49 ارب روپے کا بیلنس باقی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.