Gas Leakage Web ad 1

ڈی آئی خان دھماکا، ایمبولینس پر فائرنگ، 2 اہلکار شہید

0

*ڈی آئی خان: ایمبولینس پر فائرنگ، 2 ریسکیو اہلکار شہید*

Gas Leakage Web ad 2

خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درازندہ میں دھماکے کے متاثرین کو منتقل کرنے والی ریسکیو 1122 کی ایمبولینس پر فائرنگ سے 2 اہلکار شہید اور ایک زخمی ہو گیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق فائرنگ میں امتیاز اور شریف شہید جبکہ انیس زخمی ہوا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق واقعہ امن میلہ میں چیک پوسٹ پر دھماکے کے بعد پیش آیا۔ دھماکے میں مختلف رپورٹس کے مطابق خواتین اور بچے سمیت متعدد افراد جاں بحق اور 35 زخمی ہوئے تھے۔ امدادی کارروائیوں کے دوران ایمبولینس کو نشانہ بنایا گیا۔

سرکاری ذرائع نے حملے کو فتنہ الخوارج سے منسوب کیا ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

کے پی حکومت نے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو اہلکاروں نے ڈیوٹی کے دوران جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور ذمہ دار عناصر کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.