*میر رضا قتل کیس: 60 روز بعد انصاف کے لیے ریلی، روشم حسین کے لواحقین کا دھرنا ختم*

کراچی میں میر رضا مبینہ قتل کیس کو 60 روز گزرنے پر اہل خانہ اور سول سوسائٹی نے سی ویو روڈ پر احتجاجی ریلی نکالی۔ شرکا نے میر رضا کے حق میں نعرے لگائے اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
میر رضا کی بہن نے حکومت سے اپیل کی کہ قاتلوں کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے، 60 روز گزرنے کے باوجود انصاف کے منتظر ہیں۔
دوسری جانب 16 سالہ حافظ روشم حسین کے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے بعد لواحقین نے تھانہ منگھوپیر کے باہر 18 روز سے جاری دھرنا ختم کر دیا۔
مقتول کے والد اور چچا نے اعلان کیا کہ روشم حسین کی نماز جنازہ 28 ستمبر کو بعد نماز عصر رمضان گوٹھ میں ادا کی جائے گی۔ لواحقین نے 8 ستمبر سے احتجاج شروع کیا تھا اور دھرنا ختم ہونے پر سندھ پولیس کا شکریہ ادا کیا۔



