حکومتی کفایت شعاری مہم کے پہلےمرحلے میں کنتی بچت ہوئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
ایران امریکا جنگ اور مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے تناظر میں حکومتی کفایت شعاری مہم کے پہلے مرحلے میں حاصل ہونے والی بچت کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
دستاویز کے مطابق 9 مارچ سے 19 جون تک وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے مجموعی طور پر 188.57 ارب روپے کی بچت کی۔ 50 فیصد فیول کٹوتی کے باعث وفاقی حکومت نے 127 ارب روپے کی بچت کی، جبکہ سرکاری اداروں اور دیگر شعبوں میں مزید 100 ارب روپے کی بچت ہوئی۔
سعودی عرب کا جوہری ہتھیار آپشن برقرار، امریکی خفیہ رپورٹ میں انکشاف
دستاویز کے مطابق پنجاب حکومت نے کفایت شعاری کے اقدامات سے 26.41 ارب روپے، خیبر پختونخوا نے 4.52 ارب روپے، بلوچستان نے 2.57 ارب روپے، سندھ نے 81 کروڑ روپے جبکہ گلگت بلتستان نے 99 کروڑ روپے کی بچت کی۔
وزارت خزانہ کی دستاویز کے مطابق کفایت شعاری کے اقدامات سے حاصل ہونے والے فنڈز کا بڑا حصہ عوامی ریلیف پر خرچ کیا گیا اور 145.78 ارب روپے عوامی ریلیف کے لیے استعمال کیے گئے۔
عوامی ریلیف میں سرکاری بسوں میں ایک ماہ کا مفت سفر اور موٹرسائیکل و ٹرانسپورٹ کے لیے فیول سبسڈی شامل تھی۔
دستاویز کے مطابق کفایت شعاری سے حاصل ہونے والی بچت میں سے 22.27 ارب روپے صوبوں کو واپس کیے گئے، جبکہ تمام ادائیگیوں اور ری فنڈز کے بعد 20.49 ارب روپے کا بیلنس ریکارڈ کیا گیا۔