Gas Leakage Web ad 1

ایمان مزاری اور ہادی علی کو ویڈیو لنک پر پیش نہ کرنے پر جیل سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ کو شوکاز جاری

0

اسلام آباد: انسداد دہشتگردی عدالت نے ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی کے وکالت نامے پیش نہ کرنے اور دونوں کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش نہ کرنے پر جیل سپرنٹنڈنٹ کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

Gas Leakage Web ad 2

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے ضمانت کی درخواستیں دائر کرنے کے لیے ایمان مزاری اور ہادی علی کے وکالت نامے نہ ملنے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی، 750 ملین ڈالر کی منشیات پکڑ لی
اڈیالہ جیل حکام کی جانب سے دونوں وکلا کے وکالت نامے آج بھی دستخط کراکے عدالت میں پیش نہیں کیے جاسکے، جبکہ جیل حکام کی جانب سے کوئی بھی عدالت میں پیش نہیں ہوا۔ تاہم شیریں مزاری اور دیگر وکلا بڑی تعداد میں عدالت میں موجود تھے۔

عدالتی حکم کے باوجود ایمان مزاری اور ہادی علی کو ویڈیو لنک کے ذریعے بھی عدالت میں پیش نہ کیا جاسکا، جس پر عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ سپرنٹنڈنٹ جیل جواب دیں کہ کیوں نہ انہیں 6 ماہ کے لیے سزا دی جائے؟ سپرنٹنڈنٹ جیل نہ عدالتوں کو دیوار کے ساتھ لگائیں اور نہ خود کو دیوار کے ساتھ لگائیں۔

عدالتی عملے نے بتایا کہ ایمان مزاری اور ہادی علی کو ابھی ویڈیو لنک کے ذریعے پیش نہیں کیا جارہا اور جیل حکام انٹرنیٹ کے مسئلے کی وجہ بتارہے ہیں۔ اس پر جج نے کہا کہ ایک کیس میں بھی انٹرنیٹ کا مسئلہ تھا اور جیل حکام بار بار بتارہے تھے کہ نیٹ ٹھیک نہیں چل رہا۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے پی ٹی سی ایل اور پھر این ٹی سی کو حکم دیا تھا کہ ماہرین جیل بھیجیں، جبکہ ہری پور سے بھی ماہرین کو جیل بھیجنے کا حکم دیا گیا تھا۔ جج نے کہا کہ وکالت نامے ملنا ملزم کا بنیادی حق ہے۔

بعد ازاں عدالت نے توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت منگل تک ملتوی کردی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.