Gas Leakage Web ad 1

آئی ایم ایف کے زیادہ تر اہداف پر پیشرفت مکمل، شوگر سیکٹر ڈی ریگولیشن پر سندھ کا اعتراض برقرار

0

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات پیر سے شروع ہوں گے

Gas Leakage Web ad 2

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات کا آغاز پیر سے ہوگا، جبکہ زیادہ تر اہداف پر پیشرفت مکمل کرلی گئی ہے۔ شوگر سیکٹر کی ڈی ریگولیشن پر سندھ کا اعتراض برقرار ہے، جبکہ کرپشن کے خطرات کم کرنے کے لیے آئی ایم ایف کی مشاورت سے جامع ایکشن پلان بھی زیر غور ہے۔
مکہ مشترکہ معاہدے کے وزرائے خارجہ کی اہم ملاقات، تینوں ممالک کے چیفس آف سٹاف کا اجلاس بلانے پر تبادلہ خیال
پاکستان نے زیادہ تر اہداف پر پیشرفت مکمل کرلی ہے۔ پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان شوگر سیکٹر کی ڈی ریگولیشن کے لیے تیار ہیں، تاہم سندھ کے اعتراض کے باعث اس معاملے پر پیش رفت نہ ہوسکی۔

صحت اور تعلیم کے اخراجات سے متعلق اہداف حاصل نہیں ہوسکے، جبکہ ٹیکس اصلاحات اور گورننس کے متعدد اہداف پر پیش رفت جاری ہے۔ دسمبر 2026 تک ٹیکس اصلاحات کے مقررہ اہداف پر عملدرآمد متوقع ہے۔

اعلیٰ سرکاری افسران کے مالی گوشوارے دسمبر 2026 تک عوام کے لیے ویب سائٹ پر جاری کرنے کی تیاری کی جارہی ہے۔ کرپشن کے خطرات سے دوچار اداروں کی نشاندہی، رسک اسیسمنٹ اور تدارک کے لیے جامع ایکشن پلان تیار کیا جارہا ہے۔ وزارت قانون کی سربراہی میں قائم کمیٹی آئی ایم ایف کی مشاورت سے انسداد بدعنوانی کے اقدامات کی نگرانی کرے گی۔

سرکاری اداروں کی گورننس بہتر بنانے کے لیے ساورن ویلتھ فنڈ ایکٹ میں ترامیم کی جائیں گی۔ تمام سرکاری اداروں کو یکساں گورننس فریم ورک میں لانے اور شفافیت و جوابدہی بڑھانے کے لیے مزید قانون سازی متوقع ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.