ہنگو میں 26 اور 27 ستمبر کو لوکل گورنمنٹ دفاتر کھلے رکھنے کا فیصلہ
اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ و رورل ڈیولپمنٹ ہنگو نے ہفتہ اور اتوار کی چھٹی ختم کردی۔
پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے لانگ مارچ ختم کرنے کی خبروں کی تردید کردی
ہنگو میں 26 اور 27 ستمبر، ہفتہ اور اتوار کو لوکل گورنمنٹ کے لیے ورکنگ ڈیز قرار دے دیے گئے ہیں، جبکہ ویلج اور نیبرہوڈ کونسلز کے تمام سیکریٹریز اور کلاس فور ملازمین کو دفاتر میں حاضری کا حکم دیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق غیر حاضر افسران اور اہلکاروں کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔ تمام متعلقہ عملے کو حاضری کی تصدیق کے لیے تاریخ کے ساتھ تصاویر شیئر کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سینیٹری ورکرز اور سویپرز 27 ستمبر، بروز اتوار، فیلڈ میں ڈیوٹی پر مامور رہیں گے۔