اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی خلاف ورزی ہوئی تو توہین عدالت کا پہلا ملزم وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی ہوں گے۔
طلال چوہدری نے کہا کہ مذاکرات، مفاہمت اور خواہشات الگ چیزیں ہیں جبکہ این آر او 2 الگ چیز ہے۔
کے الیکٹرک ٹیرف میں 19 فیصد کمی برقرار، کراچی کے صارفین کو فائدہ نہیں ہوگا
انہوں نے کہا کہ حکومت مذاکرات سے کبھی پیچھے نہیں ہٹی، وزیراعظم کی کمیٹی بھی موجود ہے اور اسپیکر کا دفتر بھی موجود ہے، تاہم ہم این آر او نہیں دے سکتے۔
وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا بانی پی ٹی آئی کے لیے نہیں بلکہ اپنی کرسی بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اگر اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی خلاف ورزی ہوئی تو توہین عدالت کے پہلے ملزم وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ہوں گے۔
طلال چوہدری نے خیبرپختونخوا پولیس ایکٹ کے معاملے پر آج پریس کانفرنس کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت ایک انوکھے قانون کے ذریعے پولیس کو گھر کی لونڈی اور غلام بنانا چاہتی ہے۔