رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ لانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے۔
انہوں نے کہا کہ شہر میں کنٹینرز حفاظتی اقدامات کے طور پر رکھے گئے ہیں، کنٹینرز سڑک کے کنارے موجود ہیں اور سڑکیں کھلی ہوئی ہیں۔
ایران جنگ کے دوران یو ایس ایس ابراہام لنکن پر تعینات 8 اہلکاروں نے خودکشی کی کوشش کی
رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی قیادت سے بیک ڈور رابطے اب بھی جاری ہیں، تاہم لانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک ان سے مذاکرات نہیں ہوسکتے۔ لانگ مارچ کے حوالے سے صرف بیانات دیے جارہے ہیں اور عملی طور پر مارچ نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں کسی کو بھی چڑھ دوڑنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔